20 مئی ، 2012
لاہور…پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ کی زبان اور الفاظ نے ہمیشہ کی طرح ایک مرتبہ پھر ان کا ساتھ چھوڑ دیا۔ وہ پنجابی میں تقریر کرتے ہوئے یہ کہہ گئے گو زرداری گو۔لاہور کے علاقے درواغہ والا میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب سے قبل امتیاز صفدر وڑائچ اسٹیج پر بیٹھے اپنے بال بناتے رہے۔ شاید یہ تیاری تھی شریف برادران کو آڑے ہاتھوں لینے کی۔اپنی تقریر میں انھوں نے شریف برادران کو ٹف ٹائم تو ضرور دیا تنقید بھی کی لیکن ایسے جذباتی ہوئے کہ انہیں یہ بھی پتہ نہ چلا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں اور گو زرداری گو کہہ گئے۔