پاکستان
27 جنوری ، 2012

عظمی ایوب کیس کے مرکزی ملزم نصیب اللہ کا پانچ روزہ ریمانڈ منظور

پشاور…عظمیٰ ایوب زیادتی کیس کے مرکزی ملزم حوالدار نصیب اللہ خان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔کرک کی خاتون عظمیٰ ایوب کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم حوالدارنصیب اللہ خان کا میڈیکل ٹیسٹ لیا گیا اور اس کے خون کے نمونے بھی حاصل کئے گئے تاکہ انہیں ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھیجا جاسکے۔ نصیب اللہ کو پولیس نے پشاور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم کا پانچ روزہ ریمانڈ منظور کرکے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ نصیب اللہ کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون عظمیٰ کی نشاندہی پر گذشتہ روز اٹک سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :