28 ستمبر ، 2015
اسلام آباد.......پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ، قومی اسمبلی کے رکن اور وزیراعظم کے فوکل پرسن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ منیٰ سانحے میں 40 پاکستانی شہید ،جبکہ 35 زخمی ہوئے ہیں ۔ 1100 شہدا کی تصاویر سعودی حکومت نے جاری کر دی ہیں۔
اسلام آباد میں پیر کی شام پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شہدا کے لواحقین کو ہر طرح سے آگاہ رکھا جائے گا،جو بھی معلومات موصول ہونگی وہ ہم انھیں دینگے۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے شہدا کے لواحقین کیلیے 5 لاکھ اور زخمیوں کیلیے 2 لاکھ روپےدینے کا اعلان کیا ہے۔جبکہ شہدا کے ورثا کو سرکاری خرچ پر عمرہ کرایا جائے گا، طارق فضل چودھری نے مزید کہا کہ منی ٰ میں لاپتا 228پاکستانیوں کو پیاروں سے ملادیا گیا ہے ،جبکہ 63پاکستانی اب بھی لاپتا ہیں۔