Geo News
Geo News

دنیا
29 ستمبر ، 2015

نریندر مودی نے مارک زکر برگ کو بازو سے پکڑ کر سائیڈ پر کر دیا

نریندر مودی نے مارک زکر برگ کو بازو سے پکڑ کر سائیڈ پر کر دیا

کیلیفو ر نیا...... میرے اور کیمرے کے بیچ کوئی نا آئے ،یہ پیغام کسی اعلیٰ بھارتی شخصیت کا اپنے معزز میزبان کے لئے ہے ،یہ پیغام بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا فیس بک کے سی ای او مارک زوکر برگ کے لئےتھا اور وہ بھی زبانی کلامی نہیں بلکہ ہاتھ کے زریعے ۔

27 ستمبر کو مینلو پارک سلیکون ویلی میں فیس بک ہیڈ کواٹر کے دورے کے موقع پر مودی فیس بک کی سی او او شیرل سینڈ برگ سے بات کررہے تھےکہ اس دوران انہیں لگاکہ زوکربرگ کیمروں کیلئے ان کا نظارہ بلاک کر رہے ہیں ۔

بھارتی وزیر اعظم نے میزبان کا بازو پکڑا اور سائیڈ میں لگا دیا،ا س عزت افزائی کے بعد مارک زوکر برگ شرمندہ شرمندہ اپنی جیکٹ ٹھیک کرتے نظر آئے ۔

وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پربحث چھڑ گئی ہے۔ایک ٹوئٹر یوزر بینوئی ہیسکوٹ لکھتے ہیں کہ کوئی بھی نریندر مودی اور کیمرے کے بیچ نہیں آسکتا ۔چاہے وہ مارک زوکر برگ ہی کیوں نا ہو ۔

اسی طرح بھارتی شہری راہول روشن کے خیال میں وزیر اعظم مودی کی حساس نظریں قریب سے قریب لگے کیمرے کی موجودگی بھانپ لیتی ہیں ۔

مزید خبریں :