Geo News
Geo News

پاکستان
29 ستمبر ، 2015

کراچی میں "را" کا تربیت یافتہ مبینہ دہشت گرد گرفتار

کراچی میں

کراچی ......کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ جنید شیخ کے مطابق را کا تربیت یافتہ مبینہ دہشت گرد چکرا گوٹھ میں پولیس پر فائرنگ سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث ہے۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ کے مطابق کورنگی سے گرفتار ہونے والا مبینہ دہشت گرد محمد لئیق عرف کالا 2009ء میں بھارت کے شہر دیپال پور میں بھارتی خفیہ ایجنسی را سے اسلحہ چلانے کی تربیت حاصل کرچکا ہے۔

مبینہ دہشت گرد محمد لئیق عرف کالا نے 2011ء میں چکرا گوٹھ میں مخالفین کی بس سمجھ کر پولیس وین پر فائرنگ کردی تھی،جس سے15 پولیس اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے تھے۔

ملزم نے ڈیڑھ سال قبل کورنگی نورانی بستی میں 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ملزم کے ساتھیوں میں ساجد کوبرا، حامد بلا، جنید بل ڈاگ ، رئیس مما ، اعجاز عرف کالا منا ، اعجاز گورچانی شامل ہیں۔

مزید خبریں :