30 ستمبر ، 2015
کراچی .....پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نےپہلے ٹی 20میچ میں بنگلا دیشن کو جیت کیلئے 125رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ڈیفنس کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں پاکستانی کپتان ثنا ء میر نے ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی طرف سے اوپنر مرینہ اقبال صرف ایک رنز بناکر رن آوٹ ہوگئیں ،دوسری وکٹ پر جوریہ ودود اور بسمہ معروف نے 87 رنز رنز کی شراکت بنائی،جوریہ ودود 44 رنز بناکر آوٹ ہوگئیں ۔
بسمہ معروف 65 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہیں جبکہ پاکستانی کھلاڑی ند ڈار اور ارم جاوین نے چار چار رنز اسکور کئے، پاکستان ویمن ٹیم نے مقررہ اوورز میں چار وکٹ پر 124 رنز بنائے۔