Geo News
Geo News

پاکستان
30 ستمبر ، 2015

لاہور میں چین کے قونصل خانے کا افتتاح کر دیا گیا

لاہور میں چین کے قونصل خانے کا افتتاح کر دیا گیا

لاہور.......لاہور میں چینی قونصل خانے کا افتتاح کردیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چینی سفیر کے اعزاز میں شہری استقبالیہ بھی دیا۔

لاہور کینال روڈ کے یونیورسٹی کیمپس پل پر نیا چینی قونصل خانہ کھل گیا۔ چین کے سفیر اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور چینی سفیر نے اکٹھے کیک کاٹا، وزیراعلیٰ نے چینی سفیر کواپنے ہاتھوں سے کیک بھی کھلایا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سیاسی اور عسکری حمایت حاصل ہے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف مین آف ایکشن ہیں، وہ جب بھی لاہور آتے ہیں تو نت نئے ترقیاتی کام دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ ہائوس میں چینی سفیر کے اعزاز میں تقریب، شہری استقبالیہ دیا گیا، چینی شہریوں نے دل دل پاکستان ،جاں جاں پاکستان کے تان چھیڑکر محفل لوٹ لی۔

تقریب کے دوران مہمان چینی سفیر اور ان کی اہلیہ کو تحائف بھی پیش کیے گئے۔لاہور میں دوست ملک چین کا قونصل خانہ کھلنے سے پاک چین دوستی مزید مضبوط اور مستحکم ہو گی۔

مزید خبریں :