پاکستان
21 مئی ، 2012

آسٹریلیا پاکستان کو20کروڑ ڈالر امداد دے گا، فرحت اللہ بابر

آسٹریلیا پاکستان کو20کروڑ ڈالر امداد دے گا، فرحت اللہ بابر

شکاگو… صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ آسٹریلیا آئندہ تین برسوں میں پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر امداد فراہم کرے گا۔صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور اسٹریلوی وزیر اعظم جولیا گلارڈ کے درمیان شکاگو میں ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی رابطوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ تعلیمی شعبہ میں آسٹریلیا کا پاکستان سے تعاون قابل ستائش ہے، اور اقتصادی شعبے میں مزید تعاون کی گنجائش ہے۔ ترجمان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ تعلیمی شعبہ میں تعاون عسکریت پسندی کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ ملاقات میں صدر مملکت نے آسٹریلیا کی جانب سے جمہوری حکموتوں کی حمایت کو قابل ستائش قرار دیا۔

مزید خبریں :