Geo News
Geo News

انٹرٹینمنٹ
01 اکتوبر ، 2015

راجکمار ہیرا نی اداکار سنجے دت پر فلم بنا رہے ہیں

 راجکمار ہیرا نی اداکار سنجے دت پر فلم بنا رہے ہیں

ممبئی ...... بالی وڈ ہدایتکار راجکمار ہیرانی نے کہا ہے کہ وہ سنجے دت کی زندگی پر فلم بنا رہے ہیں جس میںان کے مداح ان کی اصل زندگی جیسا دیکھیں گے۔

فلم فیسٹیول کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئےہیرانینے کہا کہ سنجے دت کی زندگی پیشہ وارانہ اور ذاتی طور پر بہت سے اتار اور چڑھائو سے بھرپور ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنجے دت نے ان کو اپنی زندگی کے بارے میں بتایا ہے اوروہ پوری ایمانداری سے اس کو فلمانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ہیرانی نے کہا کہ سنجے دت کے ساتھ فلم کےا سکرپٹ پر کام ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کپور سنجے دت کا کردار ادا کریں گے جس کی عکس بندی آئندہ سال شروع ہو گی۔

مزید خبریں :