02 اکتوبر ، 2015
کراچی........زائد بلنگ پر کے الیکٹرک کے خلاف نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
پولیس کے مطابق مقدمہ ایک شہری کی جانب سے درج کرایا گیا ہے۔ پہلے پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکارکردیا تھا تاہم عدالت کے حکم پر پولیس کو مقدمے کا اندراج کرنا پڑا ۔
مقدمے میں دھوکہ دہی، جعلسازی اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں کے الیکٹرک کے 4 افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے خلاف کسی بھی تھانے میں درج کیا جانے والا یہ پہلا مقدمہ ہے۔