21 مئی ، 2012
سیول…جنوبی کوریا نے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی کوریا امن کے لئے نیا راستہ اپنائے۔ غیر ملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے مذاکرات کار لیم سنگ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کو مزید کسی بھی اشتعال انگیز اقدام سے باز رہتے ہوئے امن کے لئے نیا راستہ اپنانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا اگر عالمی تنہائی سے بچنا چاہتا ہے تو اسے مزید میزائل تجربات سے بھی گریز کرنا ہوگا ۔دریں اثناء جی ایٹ ممالک کے رہنماؤں نے بھی اپنے مشترکہ بیان میں شمالی کوریا کو خبر دار کیا ہے کہ اگر پیانگ یانگ اشتعال انگیزی پر قائم رہا تو اس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔