پاکستان
21 مئی ، 2012

غیر ملکی کرنسی بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

غیر ملکی کرنسی بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد… کراچی سے اسلام آباد کے راستے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز سے کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی کو اسمگل کئے جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے ۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کے کسٹمز حکام کے مطابق ، کراچی سے پی آئی اے کی آنیوالی مسافر پرواز نے کچھ دیر بعد دبئی روانہ ہونا تھا ، خفیہ اطلاع ملنے پر اس طیارے کے ٹائلٹ کی تلاشی لی گئی تو وہاں 15 پیکٹوں میں چھپائی گئی غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی، اس میں تقریبا 24 لاکھ سعودی ریال اور 4 لاکھ سویڈش کرونا شامل تھے، حکام نے کرنسی کو قبضہ میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی ہے ، کرنسی برآمدگی کی وجہ سے طیارے کی دبئی روانگی 45 منٹ تاخیر کا شکار رہی۔

مزید خبریں :