04 اکتوبر ، 2015
کراکس .......وینزویلا میں چاکلیٹ بنانے والےماہر شیفس نے دنیا کا سب سے بڑا چاکلیٹ کوائن تیار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
ملک بھر سے 80ماہر شیفس نے دار الحکومت کراکس میں جمع ہوکر 650کلو وزنی دنیا کا سب سے بڑا چاکلیٹ کوائن تیار کیا ہے جس کا قطر 240میٹر ہے۔
شیفس نے چاکلیٹ فیئر کے موقع پربنائے گئے کوائن کی تیاری میں 10گھنٹے کا وقت صرف کیا ہے،چاکلیٹ فیئر میں شرکت کرنے والے سیاح نمائش کے آخری روز دنیا کے سب سے بڑے چاکلیٹ کوائن کے ٹکڑے خرید سکیں گے۔