Geo News
Geo News

پاکستان
05 اکتوبر ، 2015

راولپنڈی ،مذہبی منافرت پھیلانے پرمفتی تنویرعالم کو 6ماہ قید کی سزا

راولپنڈی ،مذہبی منافرت پھیلانے پرمفتی تنویرعالم کو 6ماہ قید کی سزا

راول پنڈی .........انسداد دہشت گردی عدالت نے شرانگیز تقاریر کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے پر مفتی تنویر عالم فاروقی کو چھ ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے ۔

راول پنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مفتی تنویر عالم کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام پر درج مقدمے کی سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا جو آج سنایا گیا۔

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ میں 11 مئی کو مقدمہ درج کر کےملزم کو ٹیکسلا سے گرفتار کیا گیاتھا جس نے بعد میں ضمانت حاصل کر لی۔ آج مقدمے کافیصلہ آنے کےبعد کمرہ عدالت میں موجود مفتی تنویر عالم کوگرفتارکرکےجیل بھجوادیاگیا۔

مزید خبریں :