Geo News
Geo News

دنیا
05 اکتوبر ، 2015

مقبوضہ جموں کشمیر اسمبلی ، گائے کے ذبیحہ پر پابندی، اپوزیشن کا احتجاج

مقبوضہ جموں کشمیر اسمبلی ، گائے کے ذبیحہ پر پابندی، اپوزیشن کا احتجاج

سری نگر......گائے کے ذبیحہ پر پابندی کے خلاف مقبوضہ جموں کشمیر کی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا ،اراکین کی نعرے بازی سے ایوان مچھلی بازار بن گیا ۔

مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے اراکین نے شدید ہنگامہ آرائی کی اور گائے ذبح کرنے پر پابندی کے خلاف اور سیلاب متاثرین کیلئے آواز اٹھائی۔

اراکین نےبی جے پی اور پی ڈی پی کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ہنگامہ آرائی کے باعث اسپیکر کو دو بار اجلاس کی کارروائی ملتوی کرنا پڑی۔

مزید خبریں :