21 مئی ، 2012
اسلام آباد…قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ترک وزیراعظم کی موجودگی کی وجہ سے تمام اختلافات بھلا کر یہاں آئے ہیں، پاکستان کو اندرونی اور بیرونی مسائل کا سامنا ہے۔ وہ ترک وزیر اعظم طیب اردگان اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بعد پارلیمنٹ میں خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے آنے سے پہلے حکومت اور حزب اختلاف کے تعلقات کافی مشکل دور میں تھے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی بھی حکومت ہو، ترکی سے اچھے تعلقات چاہتی ہے، ترک وزیراعظم نے مشکل حالات میں پاکستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک ترک دوستی کو جو استحکام ملا اس کی مثال نہیں ملتی، پاکستان اور ترکی مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے، دنیا کو بتادیں گے کہ ہم دو ملک میں لیکن ایک جسم اور ایک روح ہے۔ مغرب کو اسلام کی ثقافت اور پیغام کے بارے میں آگاہ کریں گے۔