07 اکتوبر ، 2015
گوجرانولہ .....گوجرانوالہ میں تیز رفتار بس نے رکشے کو ٹکر ماری ،حادثے میں ایک بچہ جاںبحق اور 2بچے زخمی ہوگئے ہیں جس پر لواحقین نے سڑک پر لاش رکھ کر احتجاج کررہے ہیں۔
گوجرانوالہ میں اسٹیٹ نمبر 2کے قریب تیز رفتار بس نے یوٹرن لیتے ہوئے رکشہ کو ٹکر ماری ، جس کے نتیجے میںاسکول جانیوالے 7سالہ فیضان موقع پر ہی جان بحق ہوگیا جبکہ2 بچے زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جن کی عمریں 6سے 7برس کے درمیان ہیں۔
حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع پر فرار ہوگیا ،جس کے بعد لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے لاہور سے اسلام آباد جانیوالے سڑک بلاک کردی ہے،اور ڈرائیور کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس نے ڈرائیور کی گرفتار کا دعویٰ کرتے ہوئے لواحقین سے احتجاج ختم کرنے کا کہا،تاہم پولیس جاں بحق بچے کے اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ ڈرائیور کو جائے وقوعہ پر لائے جائےبصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔