07 اکتوبر ، 2015
لاہور .....پالپا اور پی آئی اے حکام کے تنازع کےباعث پروازوں کی منسوخی اور تاخیرکا عمل بدستور جاری ہے،جس کے وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دوسری طرف بیشتر مسافروں نے نجی اور غیرملکی ائرلائنز سےسفر کو ترجیح دینا شروع کر دی ہے۔
لاہورائرپورٹ حکام کےمطابق آج لاہورسےاندرون اور بیرون ملک جانےوالی پی آئی اےکی4پراوزیں منسوخ کرنا پڑی ہیں،ان میں رحیم یارخان جانےوالی پرواز پی کے671،مانچسٹرجانےوالی پرواز پی کے 709،ملتان جانےوالی پروازپی کے 385اورکراچی جانےوالی پروازپی کے381شامل ہیں۔