پاکستان
21 مئی ، 2012

صدر زرداری اور صدر اوبامہ کی ملاقات،نیٹو سپلائی سمیت دیگر امور پر گفتگو

صدر زرداری اور صدر اوبامہ کی ملاقات،نیٹو سپلائی سمیت دیگر امور پر گفتگو

شکاگو…شکاگو میں افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس کے موقع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری اور امریکی صدر بارک اوبامہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق شکاگو کانفرنس کے دوسرے دن ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات بالخصوص نیٹو سپلائی سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی ہے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس ملاقات سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے معاملے پر برف پگھلی ہے کیونکہ امریکی صدر نے اس سے قبل پاکستانی رہنماء سے ملاقات سے انکار کیا تھا ۔ملاقات کے بعد صدر زرداری کانفرنس میں شریک ہوگئے ہیں۔ جہاں وہ خطاب بھی کرینگے۔دریں اثناء صدر اوبامہ بھی صدر زرداری سے ملاقات کے بعد کانفرنس ہال میں پہنچ چکے ہیں۔

مزید خبریں :