08 اکتوبر ، 2015
برازیلیا......ریوبک کیوب حل کرناآسان کام نہیں ہے اور اگراسے حل کرنے والا کوئی بچہ ہوتو یہ اور بھی مشکل کام ہے لیکن برازیل کی ایک ننھی پری نے کمال مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔
برازیل سے تعلق رکھنے والی 3سالہ ننھی پری نے ایک مقابلے کے دوران صرف 47سیکنڈ میں ریوبک کیوب حل کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
یین چین نامی ننھی پری کے مطابق ریوبک کیوب میں مہارت ان کے خاندان کی روایت ہے اور وہ اپنے بچوں کو کم عمری میں ہی اس کی ٹریننگ دیتے ہیں۔