21 مئی ، 2012
کراچی…کراچی میں نیشنل کمیشن فارہیومن ڈیولپمنٹ کے ملازمین نے وزیراعلیٰ ہاوٴس جانے کی کوشش کی۔ پولیس نے مظاہرین کومنتشرکرنے کیلیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کے ساتھ واٹرکینن کااستعمال کیا۔ نیشنل کمیشن فارہیومن ڈیولپمنٹ کے کنٹریکٹ ملازمین مستقلی کیلئے ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے سے کراچی پریس کلب پراحتجاجی کیمپ لگائے بیٹھے ہیں۔ مظاہرین اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے وزیراعلیٰ ہاوٴس جانا چاہتے تھے۔لیکن پولیس نے احتجاجی ملازمین کو وزیراعلیٰ ہاوس جانے سے روکنے کے لیے اور منتشرکرنے کیلیے لاٹھی چارج ، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور واٹر کینن سے خوب دھوڈالا۔