پاکستان
22 مئی ، 2012

پاکستان کے مفا د میں ہے کہ وہ انتہا پسندوں کا لقمہ بننے سے بچے،اوباما

پاکستان کے مفا د میں ہے کہ وہ انتہا پسندوں کا لقمہ بننے سے بچے،اوباما


شکاگو. . . . .امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ پاکستان کے مفا د میں ہے کہ وہ انتہا پسندوں کا لقمہ بننے سے بچے، ہم مستحکم پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں۔شکاگو میں نیٹو کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہمارا دشمن یکساں ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے عوام انتہا پسندی کا خاتمہ چاہتے ہیں، پاکستان کا افغانستان میں اہم کردار ہے۔ نیٹو اور اتحادی ممالک افغانستان میں امن کیلئے کوشاں ہیں۔ نیٹو 2014 کے بعد بھی افغان فورسز کی مدد کرے گا، افغان جنگ کے خاتمے پر تمام اتحادیوں کا نقطہ نظر ایک ہے۔اس موقع پر امریکی صدر نے کہا کہ ان کی صدر زرداری سے بہت ہی مختصر ملاقات ہوئی ہے۔صدر اوباما کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی بحال ہونی چاہئے۔پاکستان کو درپیش مشکلات کو نظر انداز نہیں کرسکتے ۔یمن میں القاعدہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔افغان حکام کو تمام اختیارات 2سال میں منتقل کر دیے جائیں گے۔

مزید خبریں :