22 مئی ، 2012
بہاول نگر. . . .بہاول نگر میں رشتے کے تنازع پر بااثر ملزمان نے کلہاڑی سے ضعیف خاتون کی ناک کاٹ دی اور جواں سالہ بیٹے کو تشدد کے بعد ٹانگ میں گولی ماردی۔پولیس کے مطابق بہاول نگر میں تحصیل چشتیاں کے مواحی علاقے چار فورڈ واہ میں رشتہ کے تنازع پر مسلح ملزمان نے نوجوان حامیم کو تشدد کے بعد اس کی تانگ میں گولی ماردی،،یہ ہی نہیں بلکہ ملزمان نے اسکی عمررسیدہ والدہ الٰہی سین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسکی ناک کاٹ دی۔زخمی ماں بیٹے کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال چشتیاں منتقل کردیا گیا ہے۔تشدد کے شکار حامیم نے جیو نیوز کو بتایا کہ حنیف ، ساجد ، آصف ،شریف اورعبدالخالق نامی مزلمان نے گھر میں اچانک گھس میں گھس کر حملہ کردیا۔حامیم کے کا کہنا ہے کہ ملزمان اپنے خاندان کی لڑکی کا رشتہ میرے اسکے کرنا چاہتے تھے جبکہ ماں اس کی شادی کہیں اور کرنا چاہتی تھی،جس پر ملزمان کو رنجش تھی۔پولیس نے واقع کا مقدمہ تو درج کرلیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔