22 مئی ، 2012
کراچی. . . . .کراچی میں فیروز آباد اور لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی ہالوں کے باہر لوٹ مار کرنے والے اور جیب کتروں کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔پولیس کے مطابق فیروز آباد تھانے کی حدود طارق روڈ پر خریداری کرنے والے شہریوں کی جیب کاٹنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور ملزمان کے قبضے سے لوگوں کے کے پرس اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ادھر لیاقت آباد کے علاقے میں مختلف شادی ہالوں کے باہر تقریب سے آنے والے افراد سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرتے تھے ۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کہ مسروقہ سامان برآمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔