پاکستان
22 مئی ، 2012

سندھ،بلوچستان میں گرمی، گلگت بلتستان میں بارش و برفباری

سندھ،بلوچستان میں گرمی، گلگت بلتستان میں بارش و برفباری

کراچی… ملک کے کئی علاقوں میں موسم کے مختلف رنگ ہیں۔ سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں سورج آگ برسارہا ہے تو گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری نے قدم جما رکھے ہیں۔ لاڑکانہ اور قمبرشہدادکوٹ میں موسم شدید گرم ہے۔ سڑکیں سنسان اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہیں۔ شدید گرمی کے باعث شہری سروں پر گیلے رومال رکھ کر سفر کرتے نظر آتے ہیں۔ دیسی مشروب تھادل اور گنے کے رس کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ شدید گرمی میں مزدوروں کو مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ پنجاب اور بلوچستان کے علاقے بھی گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ گلگت بلتستان میں غذر، استور اور دیامر میں تین روز سے وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے جاتی سرد ی لوٹ آئی ہے۔لوگوں نے گرم کپڑے اور جلانے کی سوکھی لکڑی کا استعمال پھر شروع کردیا ہے۔

مزید خبریں :