Geo News
Geo News

پاکستان
13 اکتوبر ، 2015

کراچی : تودہ گرنے سے جانوں کے زیاں پر وزیر اعظم کا اظہار افسوس

کراچی : تودہ گرنے سے جانوں کے زیاں پر وزیر اعظم کا اظہار افسوس

اسلام آباد.....وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں مٹی کا تودہ گرنے سے انسانی جانوں کے زیاں پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

ترجمان وزیر اعظم ہائوس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے اور ان کے لیے دعائے مغرفت بھی کی ۔

وزیر اعظم نواز شریف نے متعلقہ اداروں کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پھنسے ہوئے افراد کو جلد از جلد نکالا جائے۔

مزید خبریں :