27 جنوری ، 2012
ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ فلمساز و ہدایتکارکرن جوہر کی نئی فلم"اِک میں اور اِک تو"کا پہلا ڈائیلاگ پرومو جاری کردیا گیا جس میں راہول کپور(عمران خان)رائنہ برگینزا(کرینہ کپور)سے کہہ رہا ہے کہ"تمہیں مجھ سے نہیں سائیکالوجسٹ سے شادی کرنی چاہیے تھی،You Need Help"جس پر رائنہ کا کہنا تھا کہ"اپنے آپ کو دیکھا ہے آنٹی کے جیسے گاڑی چلاتے ہو،ممی کے جیسے کھانا کھاتے ہو فراک خرید لو اپنے لیے"۔واضح رہے کہ کرن جوہر کی یہ فلم "ایک میں اور ایک تو" رواں سال10فروری کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی جس میں عمران خان اور کرینہ کپور پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔