Geo News
Geo News

پاکستان
14 اکتوبر ، 2015

نواز شریف نے آئی ایس آئی سے پیسےلینے کا الزام مسترد کردیا

نواز شریف نے آئی ایس آئی سے پیسےلینے کا الزام مسترد کردیا

اسلام آباد........نواز شریف نے آئی ایس آئی سے پیسےلینے کا الزام مسترد کردیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن ونگ کو بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ بیان کی تفصیلات جیو نیوز نے حاصل کرلیں۔

بیان کے مطابق نواز شریف نے آئی ایس آئی سے پیسےلینے کا الزام مسترد کردیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ نہ کسی سےکوئی پیسے لیے، نہ کوئی آفر آئی نہ کسی نے رابطہ کیا ۔ اگر کسی ڈائری میں نام لکھا ہے تو اس پر وہ کیا کہہ سکتے ہیں ۔ پیسے دینے کے حوالے سے آج تک کوئی شواہد ملے نہ کسی نے ثبوت پیش کیا۔ نواز شریف نے بیان میں یہ بھی نشاندہی کی کہ رقم دینے کے الزام سے تو یونس حبیب بھی مکر گئے تھے۔

مزید خبریں :