Geo News
Geo News

کاروبار
14 اکتوبر ، 2015

حکومت کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے،چیئرمین آپٹما عامر فیاض

حکومت کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے،چیئرمین آپٹما عامر فیاض

لاہور........چیئرمین آپٹماپنجاب زون عامرفیاض اور صدرلاہورچیمبرآف کامرس شیخ محمدارشد کاکہناہےکہ حکومت کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دےدی ہے ،مطالبات تسلیم نہ ہوئےتو اس کے بعد غیرمعینہ مدت کی ہڑتال کریں گے۔

چیئرمین آپٹماپنجاب زون عامرفیاض اور صدر لاہور چیمبر آف کامرس شیخ محمد ارشد نےلاہورمیں مشترکہ پریس کانفرنس کی،عامر فیاض کاکہناتھاکہ موجودہ حالات میں ان کےلئےٹیکسٹائل ملیں چلانا مشکل ہوچکاہے،حکومت صنعتکاروں اور مزدوروں سے ہونےوالی زیادتی کاازالہ کرے۔

شیخ محمد ارشد نےکہاکہ آپٹما کے معاملے پر ملک بھرکےتاجرمتحدہیں ، اب ہڑتال ہوئی تو پنجاب بھر کے صنعتکار ،ٹیکسٹائل سیکٹرکا ساتھ دیں گے، انہوں نےمطالبہ کیاکہ حکومت بھارتی دھاگے کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کرے۔

مزید خبریں :