27 جنوری ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…ٹیکنالوجی اور بائیونک آلات کے میدان میںآ گے نکلتے ہوئے دنیا بھر میں نت نئے انداز کے روبوٹس تیار کیے جارہے ہیں جن میں ایک نیا اضافہ کبوتر کی طرح اُڑان بھرنے والا یہ روبوٹک پرندہ ہے۔مکمل طور پر پرندے کی شکل میں تخلیق اس روبوٹ کو ریموٹ کنٹرول سے قابو کر کے فضا میں اڑایا جا سکتا ہے۔ اس روبوٹ میں ہلکے وزن کی الیکٹرک موٹر اور 2لمبے پَرلگائے گئے ہیں جن کی مدد سے یہ ایک عام پرندے کی طرح انھیں ہلا کر اڑنے اورمختلف زاویوں پر مڑنے اور لینڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔