Geo News
Geo News

پاکستان
17 اکتوبر ، 2015

بہاول نگر: دیرینہ دشمنی،نوجوان اوراسکی بہن پرتیزاب پھینک دیا گیا

بہاول نگر: دیرینہ دشمنی،نوجوان اوراسکی بہن پرتیزاب پھینک دیا گیا

بہاول نگر.........بہاول نگرمیں پرانی دشمنی پرمخالفین نے نوجوان اوراسکی بہن پرتیزاب پھینک دیا - دونوں کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کردیا گیا ۔

تھانا سٹی اے ڈوثرن پولیس کے مطابق ریلوے کالونی کا رہائشی وقاص اسلم اپنی بہن کے ساتھ موٹرسائیکل پرجارہا تھا کہ انکے مخالفین نے مبینہ طورپر ان دونوں پرتیزاب پھینک کر فرارہوگئے -

تیزاب پھینکنے کی وجہ سے وقاص اسلم اوراسکی بہن کو فوری طورپرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کیا گیا ہے - جہاں پرزخمی وقاص اسلم کو طبی امداد دی جارہی ہے - تاہم ابتدائی رپورٹ کے مطابق اسکی بہن کے کپڑوں پرتو تیزاب گرا ،تاہم وہ خود تیزاب سے زخمی ہونے سے بچ گئی -

تھانا سٹی اے ڈوثرن پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کر لی گئی اورملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں -

مزید خبریں :