پاکستان
22 مئی ، 2012

کراچی میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد8ہو گئی

کراچی میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد8ہو گئی

کراچی…کراچی میں فائرنگ اوردیگر مختلف واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد خاتون سمیت 8اہو گئی ہے جبکہ اب تک 10گاڑیوں،درجنوں موٹر سائیکلوں اور پان منڈی کے قریب متعدد دوکانوں کو نذر آتش کر دیا گیاہے ۔دھوبی گھاٹ میں زخمی ہونے والا شخص دوران علاج اسپتال میں جاں بحق ہو گیا جس کے بعد کراچی میں جاں بحق افراد کی تعدادہو گئی ہے ۔جیو ٹی وی کے نمائندے کے مطابق نجی ٹی وی کے رپورٹر اسلم خان اور کیمرہ مین بھی زخمی ہو ئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ اوراولڈسٹی ایریامیں فائرنگ کے بعددکانیں بند ہوگئیں،پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے بولٹن مارکیٹ اوراولڈسٹی ایریامیں فائرنگ کر دی جس کے بعد وہاں بھگدڑمچ گئی اور دُکانیں بند ہوگئیں،اسپتال ذرائع نے خاتون سمیت7لاشیں اسپتال لائے جانے کی تصدیق کی ہے جبکہ اٹھواں فرد دوران علاج جاں بحق ہو گیا ۔ایم ایل اوسول اسپتال کے مطابق ٹمبرمارکیٹ میں فائرنگ سے دکاندارزخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کے لئے اسپتال لایا گیا ہے ۔خوف وہراس کی وجہ سے میڈیسن کی ہول سیل مارکیٹ بھی بند ہو گئی ہے جبکہ صرافہ بازارکے اطراف فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا۔عوامی تحریک کی محبت سندھ ریلی کے شرکاء کاایم اے جناح روڈپردھرناجاری ہے،ترجمان عوامی تحریک کے مطابق فائرنگ سے ریلی میں شریک کئی خواتین زخمی ہوئیں۔ڈینسوہال کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس اہلکارزخمی ہو گیا ۔

مزید خبریں :