18 اکتوبر ، 2015
لاہور ..........لاہور کے علاقے سبزہ زار میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے سابق پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق سبزہ زار پی بلاک میں سابق پولیس اہلکار ملک لیاقت گھر جارہا تھا کہ گھات لگائے دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کردی جس وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مقتول کا پلازہ کی ملکیت کا جھگڑا چل رہا تھا جو قتل کا محرک ہوسکتا ہے، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا ۔