18 اکتوبر ، 2015
اوڈیسا.......یوکرین میں چھوٹی کشتی ڈوبنے کے باعث 12 افراد ہلاک ہوگئے۔حادثہ یوکرین کے ساحلی شہر اوڈیسامیں بحیرہ اسود میں پیش آیا۔
کشتی میں چالیس سے زائد افراد سوار تھے، جن میں سے 12 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 23 کو زندہ بچا لیا گیا ۔ لاپتا افراد کی تعداد سے متعلق اب تک متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔