Geo News
Geo News

پاکستان
18 اکتوبر ، 2015

این اے 122 : ووٹوں کی مبینہ طور پر دیگر حلقوں میں منتقلی کا انکشاف

این اے 122 : ووٹوں کی مبینہ طور پر دیگر حلقوں میں منتقلی کا انکشاف

لاہور ...... قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122لاہورکے رہائشیوں کے ووٹ مبینہ طورپر اسی حلقہ کے مختلف علاقوں بلکہ دوسرے حلقوں میں منتقل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے،ضمنی الیکشن کے روز بھی لوگوں نے الیکشن کمیشن کو شکایا ت بھیجی تھیں ۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122لاہور میں رہائش رکھنے والوں اور گزشتہ کئی سالوں سے اسی حلقہ میں ووٹ کا حق استعمال کرنے والے بعض افراد نے جیونیو ز کو بتایا کہ انہوں نے اپنے ووٹوں کی دوسرے حلقوں میں منتقلی کے سلسلے کسی ادارے کو کوئی درخواست نہیں دی،اسکے باوجود انکے ووٹ منتقل کردیئےگئے ۔

جیو نیوز نے شہریوں کی شکایا ت پر ایک سروے کیا ، جس میں شکایت کنندگان کی رہائش، اورشناختی کارڈ کےنمبروں کی تصدیق کے لئے موبائل فون پر الیکشن کمیشن کو ایس ایم کیا گیا اور ووٹروں کے پولنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات سامنے لائی گئیں ، سروے سے تصدیق ہوگئی کہ مکینوں کے ووٹ دیگر علاقوں میں منتقل کیئے گئے ہیں ۔

الیکشن کمیشن نے این اے 122 میں ضمنی انتخاب پر ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کی بعض شکایات کو درست تسلیم کیا، تاہم الیکشن کمیشن نے اس کا قصور وار ووٹروں کو قرار دیتے ہوئے ان کی شکایات کو مسترد کردیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کاموقف ہے کہ قواعد کے مطابق میڈیا میں اشتہارات کے ذریعے ووٹروں کو آگاہ کیا گیا تھا کہ وہ اپنے کوائف درست کرالیں جو انہوں نے نہیں کرائے۔

مزید خبریں :