کھیل
19 اکتوبر ، 2015

شیوسینا کا دھاوا، پاک بھارت کرکٹ حکام کی ملاقات منسوخ

شیوسینا کا دھاوا، پاک بھارت کرکٹ حکام کی ملاقات منسوخ

ممبئی ......ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے غنڈے بھارتی کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹرز میں گھس گئے ، جس کے بعد پاک بھارت کرکٹ حکام کی ملاقات منسوخ کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کےمطابق انتہاپسند ہندوتنظیم شیوسینا کے حامیوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔ انتہا پسند ہندوئوں نےپی سی بی حکام سے ملاقات منسوخ کرنے کےلیے بھارتی کرکٹ بورڈکے صدر ششانک منوہر کو دھمکیاں دیں اور مطالبہ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کو پاکستان واپس بھیجا جائے۔

شہریارخان اورششانک منوہرکی ملاقات میں پاک بھارت کرکٹ سیریز پر بات چیت ہونی تھی ، تاہم دونوں ممالک کے کرکٹ حکام کے درمیان آج ہونے والی ملاقات منسوخ کردی گئی ۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کا کہناہے کہ وہ بھارتی بورڈ کی دعوت پر آئے ، ملاقات کے دوران دسمبر میں پاک بھارت سیریز پر بات ہونی تھی ۔

مزید خبریں :