Geo News
Geo News

دنیا
19 اکتوبر ، 2015

شیو سینا کی غنڈہ گردی کو بی جے پی کی آشیر باد حاصل ہے،اپوزیشن

شیو سینا کی غنڈہ گردی کو بی جے پی کی آشیر باد حاصل ہے،اپوزیشن

نئی دہلی ......بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے انتہا پسندی کے پہ در پہ واقعات پر ایکشن نہ لیے جانے کا ذمہ دار بی جے پی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممبئی میں ہونے والی شیوسینا کی غنڈہ گردی کو حکمران جماعت کی آشیر باد حاصل ہے۔

شیو سینا کے غنڈے آئے دن پاکستان کو لے کر ممبئی میں ادھم مچا رہےہیں ، نہ صرف پاکستانیوں بلکہ ان سے ہاتھ ملانے والے بھارتیوں کو بھی نہیں بخشا جارہا، اس پر سینہ ٹھوک کر کہتے ہیں کہ پاکستان دشمنی میں سب جائز ہے۔

اپنی بغل بچہ جماعت کے دفاع میں بی جے پی پیش پیش ہے ، مہاراشٹر میں وزیراعلیٰ دیوندر فدناوی اپنی سیاسی اور نظریاتی اتحادی شیو سینا کی بدمعاشیوں پر آنکھیں بند کیے بیٹھے ہیں تو بی جے پی کی ترجمان شائنااین سی ایسے احتجاج کو شیو سینا کا حق بتارہی ہیں ، خود بھارتی میڈیا نے انہیں آئینہ دکھایا ۔

کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے شیو سینا کی غنڈہ گردی پر بی جے پی کی خاموشی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

مزید خبریں :