دلچسپ و عجیب
27 جنوری ، 2012

بچانے جانے والوں کو اپنی جان کے لالے پڑگئے

 بچانے جانے والوں کو اپنی جان کے لالے پڑگئے

سڈنی…این جی ٹی…قسمت ساتھ نہ ہو تو کبھی کبھی اچھائی کرنا بھی اُلٹا گلے پڑجاتی ہے اور ایسا ہی کچھ آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے ساحل پر بھی دیکھنے کو ملا۔ ساحل پر سوئمنگ کرتے ہوئے لاپتہ ہوجانے والے آٹھ سالہ بچے کو ڈھونڈنے کاکام مقامی پولیس کے ماہر غوطہ خوروں کے سپرد کیا گیا۔ان غوطہ خوروں کو اُس وقت اپنی جان کے لالے پڑگئے جب انکی کشتی کی موٹر ٹوٹ گئی اور کشتی ایک خطرناک لہرسے جاٹکرائی۔بس پھر کیا تھاچھ ماہر غوطہ خوروں پر مشتمل یہ ریسکیو ٹیم جہاں چند لمحوں میں بچے کی فکر چھوڑتے ہوئے خود ہی سمندری موجوں سے نبرد آزما نظر آئی وہیں اپنے آلات کو محفوظ بنانے کی جستجو بھی کرتی دکھائی دی۔

مزید خبریں :