Geo News
Geo News

پاکستان
22 مئی ، 2012

بیرسٹر اعتزاز احسن بھٹو ریفرنس میں بابر اعوان کی جگہ وکیل مقرر

بیرسٹر اعتزاز احسن بھٹو ریفرنس میں بابر اعوان کی جگہ وکیل مقرر

اسلام آباد…قائم مقام صدر نئیر حسین بخاری نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر بیرسٹر اعتزاز احسن کو بھٹو ریفرنس میں بابر اعوان کی جگہ وکیل مقرر کر دیا ہے۔صدارتی ترجمان کے مطابق بھٹو ریفرنس میں بابر اعوان کو وفاق کا وکیل مقرر کیا گیا تھا جو اس وقت وفاقی وزیر قانون تھے ۔کچھ عرصہ پہلے سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں بابر اعوان کا وکالت کا لائسنس عارضی طور پر معطل کر تے ہوئے اٹارنی جنرل سے کہا تھا ، بہترہے کہ وفا ق بھٹو ریفرنس میں کسی اور وکیل کو مقرر کر لے۔ وزارت قانون و انصاف کے مشورے پر وزیر اعظم نے بیرسٹر اعتزاز احسن کو بھٹو ریفرنس میں بابر اعوان کی جگہ وکیل مقرر کر نے کی ایڈوائس دی جس کی قائم مقام صدر نے منظوری دے دی ہے۔

مزید خبریں :