Geo News
Geo News

پاکستان
20 اکتوبر ، 2015

لاہورہائیکورٹ:مسلم کمرشل بنک کی نجکاری کیس کی سماعت

لاہورہائیکورٹ:مسلم کمرشل بنک کی نجکاری کیس کی سماعت

لاہور....لاہورہائیکورٹ میں مسلم کمرشل بنک کی نجکاری کےحوالےسےکیس کی سماعت ہوئی،عدالت نےمیاں منشاء اور خواجہ جاوید اقبال کی دائر کردہ درخواست پروزارتِ قانون اور نیب سے رپورٹ طلب کر لی

لاہورہائیکورٹ نےایم سی بی کی نجکاری کےحوالےسےمیاں منشاء اور خواجہ جاوید اقبال کی درخواست کی سماعت کی،عدالت نےنیب کو تاحکمِ ثانی درخواست گزاروں کو طلب کرنے سے روک دیااوروزارتِ قانون اور نیب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئےمزیدکارروائی12نومبر تک ملتوی کر دی۔

درخواست گزاروں کامؤقف تھاکہ عدالت نے نیب کو حتمی فیصلہ سنانےسےروک رکھا ہے،اس کےباوجود نیب بلاوجہ طلب کرکے تضحیک کرتی ہے۔

مزید خبریں :