پاکستان
21 اکتوبر ، 2015

وزیراعظم نوازشریف اور امریکی وزیرخارجہ کے درمیان ملاقات

وزیراعظم نوازشریف اور امریکی وزیرخارجہ کے درمیان ملاقات

واشنگٹن.......وزیراعظم نوازشریف اور امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے درمیان بلیئر ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف نے جان کیری کو کراچی،فاٹا اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت سے متعلق آگاہ کیا۔

ملاقات میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی وزیر اعظم نواز شریف کی امن قائم کرنے کی پالیسی کا ثبوت ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون جاری رکھے گا، پاکستان کی توانائی کی ضروریات پورا کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

مزید خبریں :