21 اکتوبر ، 2015
کراچی........کراچی میں سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرکے محرم میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا جبکہ شہر کے حساس مقامات سے 5 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔ گرفتار مبینہ دہشت گردوں میں سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گرد رینجرز اور پولیس کے اعلیٰ افسران پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، دہشت گردوں نے 10 دن میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کرلی تھی۔
ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری ایسٹ زون میں ایک مکان سے ہوئی، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، بھاری مقدار میں بارودی مواد اور جدید آلات برآمد کرلئے گئے۔