پاکستان
23 مئی ، 2012

لاہور : میچوں پر جواء کرانیوالے پولیس اہلکاروں سمیت 5 بکی گرفتار

لاہور ... لاہور میں لٹن روڈ پولیس نے آئی پی ایل میچوں پر جواء کرانے والے پولیس اہلکاروں سمیت 5 بکی گرفتار کر لیے ہیں۔پولیس کے مطابق لٹن روڈ کے علاقے میں ایک مکان میں چند بکی بھارت کے آئی پی ایل کرکٹ میچوں پر جواء کرا رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپہ مار کر دو پولیس اہلکاروں سمیت 5 بک میکروں کو گرفتار کر لیا۔اور ملزمان کے قبضے سے ٹیلی فون ایکسچینج موبائل سیٹ اور دیگر آلات برآمد کر لیے ہیں۔تاہم اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب پولیس ملزمان کو اپنی گاڑی میں بٹھانے لگی تو گاڑی اسٹارٹ نہ ہوئی جس پر پولیس کے جوانوں نے ملزمان کو گاڑی کوگاڑی میں بٹھا کر دھکا لگایا تو ملزمان اپنی ہنسی نہ روک سکے۔

مزید خبریں :