پاکستان
23 مئی ، 2012

کراچی واقعات پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم

کراچی واقعات پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم

اسلام آباد ... وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کراچی واقعات پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے وزارت داخلہ کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی کراچی کریں گے۔ ٹیم میں آئی ایس آئی ، آئی بی اور ایف آئی اے اور اسپیشل برانچ کے نمائندے شامل ہوں گے۔ وزارت داخلہ کے مطابق مسلم لیگ ن اور ایاز پلیجو کی جانب سے بلا اجازت ریلی نکالنے کا جائزہ لیا جائے گا، ٹھٹھہ سے دو ہزار لوگوں کی شرپسندوں کے ساتھ ریلی نکالنے کی تحقیقات کرے گی، اس بات کا جائزہ بھی لیا جائے گا کہ کھارادر سے ریلی نکالنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا، ماروی میمن کی سربراہی میں قوم پرست جماعتوں کو اکھٹا کرکے حالات خراب کرنے اور عزیر بلوچ کو مسلم لیگ ن کی جانب سے دعوت ملنے کی بھی تحقیقات ہوگی۔ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں آئندہ کوئی ریلی یا جلوس انتظامیہ کی اجازت بغیر نہیں نکالا جاسکے گا۔

مزید خبریں :