دنیا
22 اکتوبر ، 2015

سابق بھارتی آرمی چیف وی کے سنگھ نے بھی دلت واقعے پر چنگاری بھڑکادی

سابق بھارتی آرمی چیف وی کے سنگھ نے بھی دلت واقعے پر چنگاری بھڑکادی

نئی دہلی ......بھارت کے سابق آرمی چیف اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ جنرل وی کے سنگھ نے بھی دلت واقعے پرچنگاری بھڑکا دی۔

جنرل وی کے سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرید آباد کا واقعہ مرکزی حکومت کی نہیں ریاستی حکومت کی ناکامی ہے، اگر کوئی کتے کو پتھر مارے تو اس کی ذمےدار حکومت نہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فریدآبادواقعے سے متعلق بیان پر وی کے سنگھ کو شدید تنقیدکا سامنا ہے اور کانگریس نےوی کے سنگھ کے بیان پرحکومت سے معافی کامطالبہ کیا ہے جبکہ نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے اسے شرمناک قرار دیا۔

فرید آباد میں کچھ روز قبل دلت خاندان کے گھر کواونچی ذات کےافراد نےآگ لگادی تھی، واقعے میںدو بچے ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :