22 اکتوبر ، 2015
بولان.......بولان کے علاقے بھاگ میں دھماکے سے 11 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع نے بتایا کہ چھلگری امام بارگاہ میں عزادار نماز مغرب ادا کررہے تھے ۔ اس دوران خودکش حملہ آور امام بارگاہ میں داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کے مطابق دھماکے میں 11 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے ہیں۔