پاکستان
23 اکتوبر ، 2015

جیکب آباد میں دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد18 ہوگئی

جیکب آباد میں دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد18 ہوگئی

جیکب آباد....... جیکب آباد میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد18 ہوگئی ہے جبکہ 40 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا خودکش حملہ تھا جو لاشاری محلہ میں پارک کے قریب ہوا۔

دھماکے کے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں سے 15 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جنہیں لاڑکانہ منتقل کیا جارہا ہے۔

گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العبادنے آئی جی سندھ سےدھماکےکی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ آئی جی سندھ کومجالس، امام بارگاہوں پرسیکیورٹی سخت کرنےکی ہدایت کردی۔

وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے امدادی ٹیموں کودھماکےکی جگہ پہنچنےکی ہدایت کی ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ اور قائدملت جعفریہ علامہ ساجدنقوی نے جیکب آبادمیں دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔

مزید خبریں :

تازہ ترین

سب دیکھیں