23 مئی ، 2012
حیدرآباد… جئے سندھ متحدہ محاذ کے جنرل سیکریٹری مظفربھٹو کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر سیہون میں ادا کردی گئی ، مظفربھٹو کی نماز جنازہ میں جئے سندھ متحدہ محاز کے مرکزی چیر مین ریاض چانڈیو سمیت دیگر قوم پرست جماعتوں کے قائدین اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مظفربھٹو کی تدفین سن میں جی ایم سید کے مزار کے احاطے میں کی جائے گی، دوسری جانب مظفربھٹو کے قتل کیخلاف دادو، میہڑ، جوہی، خیرپورناتھن شاہ، رادھن ، سیتا روڈ، بھان سعیدآباد، سیہون، مانجھن ، سن اور جامشورو سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں مکمل شٹر ڈاوٴن کی جارہی ہے، مظفربھٹو کی لاش گزشتہ روز حیدرآبادبائی پاس گوٹھ بخاری کے مقام سے پولیس کو ملی تھی۔