پاکستان
23 مئی ، 2012

لاہور کی سیشن کورٹ میں وکلاء کا مبینہ طور پر عدالتی اہلکار پر تشدد

 لاہور کی سیشن کورٹ میں وکلاء کا مبینہ طور پر عدالتی اہلکار پر تشدد

لاہور… لاہور کی سیشن کورٹ میں وکلاء نے مبینہ طور پر عدالتی اہلکار پر تشدد کیا ہے جس کے بعد عدالتی عملے نے وکلاء کے ناروا رویے پر کام کرنا بند کر دیا۔ واقعے کے خلاف عدالتی اہلکار ندیم نے سینئر سول جج کو کاروائی کیلئے درخواست دے دی۔دوسری جانب سیشن جج لاہور اور سینئر سول جج کی صدر لاہور ڈسٹرکٹ بار سے ملاقات ہوئی جس میں وکلاء کے رویے پر بار کی جانب سے کاروائی کے بارے میں استفسار کیاگیا ۔ صدر لاہور ڈسٹرکٹ بار ذوالفقار چوہدری کا کہنا تھا کہ آج تشدد کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا،ریڈر کو بدتمیزی پر وکلاء نے منع کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ متعلقہ ریڈر سائلوں سے رشوت مانگتا تھا جس پر اسے منع کیا گیا۔ انہو ں نے کہا کہ عدالتی عملے کی ہڑتال غیر قانونی ہے،جج صاحبان سے معاملے کا نوٹس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید خبریں :