25 اکتوبر ، 2015
مانسہرہ ......مانسہرہ کی وادئی کاغان میں غیر متوقع شدید برفباری سے راجوال سے بابو سر ٹاپ تک شاہرائےکاغان مکمل طور پر بند ہو گئی ہے،ناران میں ہزاروں سیاح پھنس گئے ہیں۔
وادئی کاغان میں گذشتہ دوپہر سے شروع ہونے والی شدید برفباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔محرم کی چھٹیوں کی وجہ سے ناران میں سیاحوں کا رش ہے۔اب تک ناران شہر میں ڈھائی فٹ،جھیل سیف الملوک،بیسر اور بٹہ کنڈی میں 3فٹ جبکہ بابو سر ٹاپ پر4فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے۔
شدید برفباری سے علاقے میں ہزاروں سیاح پھنسے ہوئے ہیں جبکہ جھیل سیف الملوک پر 200سے زیادہ چھوٹے دکاندار بھی پھنس گئے ہیں۔ راستے اور برف کی صفائی کےذمہ دار ادارے این ایچ اے کے تمام افسران کے فون اتوار کی چھٹی کی وجہ سے بند پڑے ہیں۔